ایرانی کابینہ ؛ منا حادثے کی ذمہ دار سعودی حکومت قرار

IQNA

ایرانی کابینہ ؛ منا حادثے کی ذمہ دار سعودی حکومت قرار

5:57 - September 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3367135
بین الاقوامی گروپ: ایرانی کابینہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت حاجیوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور منا واقعے میں انکو کوتاہی کا اعتراف کرنا ہوگا

ایکنا نیوز- منا کے افسوسناک واقعے میں ایرانی حجاج کی شہادت پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے ایرانی کابینہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے
بسم الله الرحمن الرحیم
و الذین هاجروا فی سبیل الله ثم قتلوا او ماتوا لیرزقنهم الله رزقا حسنا و ان الله لهو خیر الرازقین
ایرانی حکومت منا حادثے کے حوالے سےرہبر معظم،  تمام اہل اسلام اور بالخصوص شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندان سے ہمدردی کا اظھار کرتی ہے اور اس حوالے سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے
ایرانی حکومت حلال احمر سیمت تمام متعلقہ ادارے اور وزارت صحت سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں کے علاج کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھایا جائے
ایرانی کابینہ نے سعودی حکام کو واقعہ میں ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر واقعے میں ذمہ دار عناصر کا تعین کریں اور زخمیوں کے علاج لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

3367079

ٹیگس: سعودی ، عرب ، منا ، ایران ، حکومت ، ذمہ ، دار
نظرات بینندگان
captcha