ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Chrisd» کے مطابق «مانیٹوبا» میں اسلامی انجمن کے صدر «ادریس البکری» اس سیمینار میں اسلام کی شناخت کے موضوع پر خطاب کریں گے
سیمینار کے انچارج «پیٹر کنٹلون» کا اس حوالے سے کہناہے کہ داعش جیسی تنظیموں کی وجہ سے اسلام کے بارے میں نادرست تصورات اور افکار پیدا ہورہے ہیں اسی حوالے سے سیمینار میں ان نادرست تصورات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس سیمینار میں اسلام کے حوالے سے سوالات کا سیشن بھی رکھا جائے گا.
کنٹلون کا کہنا تھا : «مانیٹوبا» صوبے میں پندرہ ہزار سے زائد مسلمان رہتے ہیں اور اس سیمینار سے انکے بارے میں غلط اور ناروا خیالات مٹانے میں مدد ملے گی
قابل ذکر ہے کہ سیمینار 21 نومبر کو منعقد کیا جائے گا.