ایکنا نیوز- بی بی سی فارسی سے انٹرویو میں جدہ یونیورسٹی کے استاد خالد محمدباطرفی سے سوال پوچھا گیا کہ ایرانی حکام سعودی عرب پر انتظامات کے حوالے سے اعتراضات کیوں اٹھا رہے ہیں ؟
خالد باطرفی نے اعتراضات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ رونما ہونے میں خود ایرانی حجاج بھی ذمہ دار ہیں
ہم نے عینی شاہدین سے سنا کہ ایک بڑی تعداد میں ایرانی حجاج بیچ راستے میں کھڑے ہوکر «لبیک یا حسین» کا نعرہ لگارہے تھے۔
جدہ یونیورسٹی کے استاد کا کہناتھا کہ راستے مین کھڑے ہوکر نعرہ لگانے سے رش میں اضافہ ہوا ، انہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ بہترین موقع ہے جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جہاں وہ آسانی سے "مرگ بر اسرائیل "اور "مرگ بر آمریکا "جیسے نعرے لگا سکتے ہیں ۔
باطرفی نے اس اقدام کو واقعے میں اہم قرار دیا اور کہا کہ ایرانیوں کو اپنی غلطی پر سوچنا ہوگا۔
بی بی فارسی نے اپنی رپورٹ میں شہید حجاج کی تعداد صرف آٹھ سو پیش کی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔