ایکنا نیوز- سانحہ منیٰ پر بحث کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت کرپشن اورنااہلی کےعلاوہ منیٰ حادثےپربےحس اورسنگدل بھی ہے۔منیٰ حادثے کے معاملے کو دبا کر بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔منیٰ حادثے کے معاملے کو دبنے نہیں دیں گے،منیٰ حادثے میں تین سو پاکستانی شہید یا لاپتہ ہیں۔
شہداءکی تصاویراورانگوٹھےکےنشان ویب سائٹ پرڈالتےتونادرا پانچ منٹ میں معاملہ حل کردیتی۔اعتزاز احسن نے کہاکہ ان کے ہاتھ حکومت کے گریبان پر رہیں گے ، لاشوں کی واپسی کے اقدامات کریں یا لواحقین کو ویزے دلوائیں۔
اس پر وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جن شہداء کوسعودی عرب نےتسلیم کیا ان کی تصاویرویب سائٹ پرہیں،باقی لاپتہ افرادمیں کمی آرہی ہے،حکومت پوری ذمہ داری ادا کررہی ہے۔