پاکستان؛ شبیہ ضریح حضرت عباس (ٰع)علمدار کا افتتاح+تصاویر

IQNA

پاکستان؛ شبیہ ضریح حضرت عباس (ٰع)علمدار کا افتتاح+تصاویر

7:44 - October 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3388715
بین الاقوامی گروپ: امام بارگاہ حسینی قندھاری میں افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

ایکنا نیوز- انجمن امام بارگاہ قندھاری اور کویٹہ کے مومنین کے شب و روز محنت کے بعد شبیہہ ضریح روضہ حضرت عباس ﴿ع﴾ کوئٹہ امام بارگاہ حسینی قندهاری میں نصب اور تکمیل کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا سمیت اہم شخصیات شریک تھیں جنہوں اس مقدس کام کے حوالے سے انجمن قندھاری کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کربلاء کے عاشقوں کے لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں کہ جو روضے کی زیارت کے لیے عراق نہ جاسکے وہ یہاں آکر عقیدت کا اظھار کرسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو سالوں کی محنت اور تگ دو کے بعد حضرت عباس علمدار (ع)کے ضریح کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha