ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Arab American News»،کے مطابق شیعہ- سنی علما نے اس مجلس میں اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے ہر قسم کے اختلافات کو نادرست قرار دیا
اس مجلس میں شیعہ – سنی افراد شریک تھے جنہوں نے اس پروگرام کو سراہا
مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ سنی مسجد میں امام حسین(ع) کی مجلس کا انعقاد اس بات پر دلیل ہے کہ ملسمان متحد ہیں اور ہم ایک دین اور ایک مکتب کے پیروکار ہیں
اس مرکز اور مسجد کے رکن شیخ «محمد ماردینی» کا کہنا تھا کہ امام حسین[ع] سب کے لیے محترم ہیں اور کسی خاص گروہ یا قوم سے متعلق نہیں اور حسینی انقلاب ظلم کے خلاف قیام تھا
انکا کہنا تھا کہ جہاں ہر طرف مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہے وہاں ہم سب کو متحد رہنے کی ضرورت ہے
«عرب امریکن نیوز» کے ایڈیٹر «اسامه سیبلانی» نے عاشورا کو پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت ایک بیماری ہے جس سے مقابلے کی ضرورت ہے
انکا کہنا تھا کہ شیعہ – سنی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ شدت پسندی اور اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے متحد ہوجائیں۔