ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق یورپ میں حفظ و قرآ ت کے بائیسویں بین الاقوامی مقابلے زاگرب میں جمعرات سے شروع ہوئے تھے
ان مقابلوں میں ایران کے نامور قاری احمد ابوالقاسمی حافظ عزیز علیلی، مقابلوں کی کمیٹی اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کی دعوت اور تعاون سے مدعو کیا گیا تھا
مقابلوں میں 82 قرآنی امیدوار 21 یورپی ممالک سے شرکت کررہے تھے
افتتاحی تقریب میں استاد ابوالقاسمی نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
مقررین کے مطابق مقابلوں کا انعقاد کروشیا میں اسلام کو تسلیم کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے
مقررین نے دیگر اسلامی ممالک کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مقابلوں کے انعقاد اور کروشیا میں مسلم – عیسائی تعلقات کو قابل قدرقرار دیا
زاگرب کے مئیر میلان باندیچ نے قرآن مجید کو اسلام کا سمبل قرار دیتے ہوئے تلاوت قرآن کی اچھی آواز میں قرآت کو سراہا
انہوں نے مسلم – عیسائی تعلقات کو یورپ اور دیگر ممالک کے لیے ایک نمونہ عمل قرار دیا اور تعلقات میں استحکام پر تاکید کی۔
مقابلوں میں ایران، سعودی عرب، قطر، ترکی، بوسنیا ، هرزگوینا اور کرواشیا کے قرآنی ماہر ججز کے طور پر شریک تھے۔