شام میں 285 دہشت گرد ہلاک/ دہشت گردوں کے تین مراکز تباہ

IQNA

شام میں 285 دہشت گرد ہلاک/ دہشت گردوں کے تین مراکز تباہ

14:36 - October 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3399442
بین الاقوامی گروپ:روس نے شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف تازہ ترین ہوائی کارروائی میں 285 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے تین اہم مراکز کو بھی تباہ کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف تازہ ترین ہوائی کارروائی میں 285 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے تین اہم مراکز کو بھی تباہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس نے گذشتہ تین دن میں 285 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے تین اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام کے علاقہ  ادلب، لاذقیہ ، دیرالزور اور دمشق کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 285 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین اہم مراکز بھی تباہ کردیئے ہیں۔

1859133

ٹیگس: روس ، ظیارہ ، داعش ، حملہ ، شام ، بم ، باری
نظرات بینندگان
captcha