ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Long Island Press»،کے مطابق اسلامی مرکز «لانگ آیلینڈ» کے تعاون سے اس سنٹر کے قیام کا مقصد دیگر مذاہب کی شناخت اور ان میں وحدت ایجاد کرانا ہے
اسلامی مرکز کے بانیوں میں سے ایک ڈاکٹر«فاروق خان» کا کہنا ہے کہ مجھے ضرورت ہے کہ دیگر مذاہب کے بارے میں جان سکوں اور اسی طرح دیگر لوگوں کی بھی ضرورت ہوسکتی ہیں کہ ہمارے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کریں
قابل ذکر ہے کہ اس سنٹر کی کمیٹی میں مختلف مذاہب کے دانشور شامل ہیں
اساتذہ اور طالبعلموں سے رابطہ اور اسلام کے بارے میں غلط افکار کو درست کرانا اس سنٹر کے مقاصد میں شامل ہیں
اس حوالے سے مختلف اسکولوں اور کالجز کے تعاون سے سیمینار وغیرہ منعقد کرانے کا پروگرام بھی بنایا جارہا ہے
اسلامی مرکز دس مہینے پہلے قائم ہواتھا اور اب اسکی شہرت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے
سروے کے مطابق امریکہ میں اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا دین بن چکا ہے ۔ اس وقت
امریکہ میں آٹھ ملین سے زائد مسلمان زندگی بسر کررہے ہیں ۔