ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «IINA»، کے مطابق امریکن بین الاقوامی سروے فاونڈیشن کے مطابق جرمن حکومت ڈیڑھ ملین مہاجر اس سال اور اگلے سال اس سے زیادہ مہاجر قبول کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
سروے کے مطابق پہلے ہی سے ساڑھے پانچ ملین سے زائد مسلمان جرمنی میں آباد ہیں۔
بائرن میونخ سٹی کے مئیر کے مطابق جرمنی میں آبادی اگلے پانچ سال میں بیس ملین تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی جلد جرمنی کی صورتحال ہمیشہ کے لیے بدل سکتی ہے۔