قبرص؛ اذان پر پابندی کا عدالتی حکم جاری

IQNA

قبرص؛ اذان پر پابندی کا عدالتی حکم جاری

12:38 - November 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3444251
بین الاقوامی گروپ: شمالی قبرص کی عدالت نے نماز فجر کی آذان پر پابندی کا حکم جاری کردیا

ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی صباح» کے مطابق جمعرات کے دن ایک مقامی عدالت کی جانب سے رسمی طور پر نماز فجر کی اذان پر پابندی کا حکم صادر کیا گیا
مقامی وکیل «گوزل اغلو»، نے علاقے کی مسجد «پیرپاشا» اور مسجد «اشاغی»  کے خلاف شکایت کی تھی کہ صبح کے وقت آذان سے انکی اور عوام کی نیند اور آرام میں خلل پڑتا ہے اس درخواست اور شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ حکم صادر کیا گیا.

قبرص کے مفتی اعظم  «طالب عطالی» نے اس حکم کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکم اور پابندی پر عمل کا امکان نہیں ۔
انہوں نے کہ شمالی قبرص کے لوگ اپنے مذہبی معلاملات میں اس طرح کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے.

3443975

ٹیگس: قبرص ، آزان ، عدالت ، حکم
نظرات بینندگان
captcha