جامعہ الازهرکا ایران پر شیعہ تبلیغات کا الزام

IQNA

جامعہ الازهرکا ایران پر شیعہ تبلیغات کا الزام

12:48 - November 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3444266
بین الاقوامی گروپ: الازھر نے الزام لگایا ہے کہ ایران مصر میں جوانوں کو شیعہ مکتب کی جانب مایل کرانے کے لیے پیسہ خرچ کررہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البوابة»،کے مطابق الازھر کے سربراہ  احمد الطیب کا کہنا ہے کہ ایران جوانوں کو ہمفکر بنانے کے لیے سرمایہ لگا رہا ہے
شیخ الازهر نے الزام لگایا کہ اس طرح کے اقدامات سے دیگر ممالک میں فسادات کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں

احمد الطیب کا کہنا ہے اس حوالے سے الازھرکا ادارہ  مسلمانوں میں وحدت پیدا کرنے پر کام کررہا ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ایران کے سیاسی لیڈر دین کو سیاست سے خارج کردیں اور یہ رقم فقیروں کی مدد پر خرچ کریں تو اچھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عاشورا کے دن مسجد اور امام بارگاہ «رأس الحسین(ع)» کو مصری حکام کے کہنے پر بند کردیا گیا تھا۔

3444085

 

نظرات بینندگان
captcha