’لبرل پاکستان‘ : وزیراعظم کے بیان پر مذہبی رہنماؤں کی تنقید

IQNA

’لبرل پاکستان‘ : وزیراعظم کے بیان پر مذہبی رہنماؤں کی تنقید

8:39 - November 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3447576
بین الاقوامی گروپ:مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کو ’لبرل ملک‘ قرار دینے پر وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

ایکنا نیوز- ڈاکٹر شیر علی شاہ کے انتقال کے حوالے سے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے تعزیتی پروگرام کے شرکاء نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے مذکورہ بیان پر از خود نوٹس لیا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ اس اسلامی ریاست کے حصول کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’لبرل پاکستان‘ کا نعرہ لگانا نظریہ پاکستان سے انحراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں پاکستان کو’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ قرار دیا گیا ہے اور اس میں لبرل پاکستان کے حوالے سے کوئی بھی اصطلاح موجود نہیں ہے۔

مذکورہ پروگرام میں دیگر مذہبی رہنما جن میں جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق، انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خلیل، ریٹائرڈ جنرل مرحوم حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل، ترکی کے نائب سفیر یاسین، پاکستان شریعت کونسل کے سربراہ فدا الرحمٰن، حافظ حسین احمد، قاری محمد عثمان، جے آئی کے صوبائی چیف مشتاق احمد خان اور جماعت الدعوۃ کے یعقوب شیخ شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمیں خلیل کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک مدارس سے خوف زدہ ہیں۔ انھوں نے مذہبی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہوجائیں۔

حافظ محمد سیعد نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی شکست کو چھپانے کے لیے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کا مطالبہ کررہا ہے۔

1029251

نظرات بینندگان
captcha