ایکنا نیوز- وزیراعظم نواز شریف نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی دعائیں بربریت کانشانہ بننےوالےخاندانوں کیساتھ ہیں .بے گناہ انسانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی حمایت کرتےہیں.وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نےکہاہےکہ پیرس میں دہشتگردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ پیرس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیروت اور پیرس دھماکوں سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی میں زخمی ہونےوالوں کی جلدصحت یابی کےلئےدعاگوہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراداورفرانس کی حکومت کےساتھ ہیں۔دفتر خارجہ نے واقعے کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے فرانس میں مسلمانوں اور پاکستان عوام کی حفاظت پر بھی خدشات کا اظھار کیا ہے.