فرانس میں قرآن سوزی پر عوام کا شدید اظھار غم و غصہ

IQNA

فرانس میں قرآن سوزی پر عوام کا شدید اظھار غم و غصہ

14:05 - November 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3453757
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کلپ جسمیں ایک فرنچ جوان قرآن جلا رہا ہے پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظھار کیا ہے

ایکنا نیوز- روزنامه «المصریون» کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کلپ لوڈ کیا گیا ہے جسمیں ایک فرانسیسی جوان پیرس حملے کو بہانہ بنا کر قران مجید کوجلا رہا ہے ۔ اس کلپ پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے
ویڈیو میں چند فرنچ جوان اپنے ملک کے پرچم کے ساتھ پیرس واقعہ پر احتجاج کررہے ہیں اور اسی دوران ایک جوان شخص قرآن مجید کو جلانے کی جسارت کرتا ہے 

سوشل میڈیا  «فیسبوک» اور «ٹوئیٹر» پر عوام نے اس اقدام کو اسلام دشمنی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسی حرکات سے لوگوں کو دہشت گردانہ واقعات کرنے کا بہانہ فراہم کیا جاتا ہے

اس مشکوک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا نے کہا ہے کہ پیرس واقعے کا بہانہ بنا کر مقدس کتابوں کو جلانا غیر عاقلانہ اور توہین آمیز ہے جبکہ گفتگو اور دوسروں کے عقیدے کو برداشت کرنا شایستہ فعل ہے۔

3453520

نظرات بینندگان
captcha