الازهر نے مغربی ممالک میں مساجد جلانے کی مذمت کردی

IQNA

الازهر نے مغربی ممالک میں مساجد جلانے کی مذمت کردی

14:07 - November 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3453759
بین الاقوامی گروپ: اسلامی مرکز نے پیرس واقعے کی آڑ میں مساجد کو جلانے کی شدید مذمت کی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے صدی البلد،کے مطابق جامعہ الازهر نے مساجد جلانے پر مغربی ممالک کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کی حفاظت اور احترام کا مطالبہ کیا ہے

الازھر نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کو ان واقعات پر اکسانا تفرقہ اور کشیدگی بڑھانے کا سبب بنے گا

اور ان اقدامات سے جاہل اور شدت پسند گروپوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی

داعش کا نظریاتی مقابلہ

شیخ الازھر کے ڈپٹی عباس شومان نے تجویز دی ہے کہ جامعہ الازھر شدت پسندانہ افکار روکنے کے حوالے سے فرانس میں علما بھیجنے پر تیار ہے

انہوں نے کہا کہ داعش کا مقابلہ صرف اسلحوں سے کرنا درست اور کافی نہیں بلکہ نظریاتی حوالے سے انکے افکار سے مقابلے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

3453601

نظرات بینندگان
captcha