پیرس حملے، فرانس کا بعض مساجد بند کرنے کا عندیہ

IQNA

پیرس حملے، فرانس کا بعض مساجد بند کرنے کا عندیہ

14:59 - November 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3453801
بین الاقوامی گروپ:پیرس میں حملوں کے بعد مغربی ممالک میں مسلمانوں کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں جبکہ امریکی ریاست مشی گن کے گورنر نے شامی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں حملوں کے بعد مغربی ممالک میں مسلمانوں کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں جبکہ امریکی ریاست مشی گن کے گورنر نے شامی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سمیت مختلف مغربی ممالک میں پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے کچھ مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نفرت پھیلانے والے علما کو ملک بدر کرکے ان کی مساجد کو بند کردینا چاہیے۔ فرانس سے گزشتہ 3 سال میں40 مسلم مذہبی رہنماوئں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جن میں سے25 فیصد رواں سال کے 6 ماہ میں نکالے گئے۔ دوسری جانب امریکی ریاست مشی گن کے گورنر نے مزید شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں رِک اسنائڈر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے تک وہ کسی پناہ گزین کو جگہ نہیں دیں گے۔

1859636

ٹیگس: ملک ، بدر ، فرانس ، مساجد ، بند
نظرات بینندگان
captcha