یمن: سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں بیس یمنی شہری شہید

IQNA

یمن: سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں بیس یمنی شہری شہید

14:19 - November 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3454740
بین الاقوامی گروپ:یمن کے مغربی علاقوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں بیس یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ حدیدہ میں واقع حنیش اور زقر جزیروں میں ماہی گیروں کی کشتیوں پر بمباری کر کے بیس ماہی گیروں کو شہید کردیا ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے باقم شہر میں واقع القطینات ، حیدان شہر میں واقع مرّان ، ساقین سٹی میں واقع صویح اور منیہ شہر میں واقع شیخ آل علاقے سمیت یمن کے مختلف علاقوں کو متعدد بار اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے تعز، لحج، شبوہ الجوف اور عمران صوبوں کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ۔ دوسری جانب یمن کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ البیضا میں دہشت گردوں کی جانب سےاسکولوں اور پبلک مقامات پر نصب کئے جانے والے دو بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔ یمن کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے قاطبہ سٹی کے مریس نامی علاقے پر سعودی عرب کے پٹھوؤں کے حملے بھی ناکام بنا دیئے ہیں۔

200786

ٹیگس: یمن ، سعودی ، حملہ ، ہالک ، عوام
نظرات بینندگان
captcha