ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ انصارالحسین پاکستان کی جانب سے مرتب کیا گیا امام خمینی میموریل کمپٹیشن ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبہ کو لیپ ٹاپ بطور انعام دینے کیلئے کوہسار پبلک سکول اینڈ کالج پاراچنار میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جناب حبیب اللہ خان صاحب، کرم ٹیچر یونین کے صدر سید زاہد حسین، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنا رکے پروفیسر واحد حسین ، صدر انصارالحسین پاراچنار ماسٹر منصب علی، جنرل سیکرٹری انصارالحسین ماسٹر سید حسن علی شاہ اور کوہسار پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کے منتظمین، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب سے ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جناب حبیب اللہ خان اور سید حسن علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کوہسار پبلک سکول کے بہتر کارکردگی کو سراہا جبکہ کرم ایجنسی سطح پر انصارالحسین پاکستان کی جانب سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے علاوہ تعلیمی شعبہ میں پرخلوص خدمات کو سراہا۔ جناب حبیب اللہ خان صاحب ایجنسی ایجوکیشن آفیسر 15-2014 تعلیمی سال کے دوران میٹرک امتحان میں ایجنسی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کوہسار پبلک سکول اینڈ کالج پاراچنار کی طالبہ شہلہ غدیر بنت پروفیسر غدیر حسین صاحب کو انصارالحسینؑ پاکستان پاراچنار کی طرف سے لیپ ٹاپ بطورانعام پیش کیا گیا۔