پیرس حملوں کا ماسڑ مائنڈ ہلاک / داعش نے الازھر علما کو دھمکی دے دی

IQNA

پیرس حملوں کا ماسڑ مائنڈ ہلاک / داعش نے الازھر علما کو دھمکی دے دی

12:30 - November 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3455123
بین الاقوامی گروپ: فرانس سیکورٹی فورسز کے مطابق پیرس حملوں کا ماسٹرمائنڈ ہلاک ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق " سانڈونی " میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں ماسٹر ماینڈ حملہ آور«عبد الحمید ابا عود» مارا گیا ہے اور اسکی باقاعدہ شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیرس حملوں میں  129 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


داعش کی الازھر کو دھمکی


رسا نیوز کے مطابق الازھر کے داعش بارے فتووں کے بعد داعش نے اس مرکز سے وابستہ علما کو واجب القتل قرار دیا ہے
داعش کے رکن ابو محمود المصری نے داعشی سایٹ پر الازھر سے وابستہ علما کو خارجی قرار دیتے ہوئے انکو واجب القتل اور حملے کی دھمکی دی ہے

ابومحمود کا کہنا تھاکہ الازھر کی جانب سے داعش کو اسلام سے خارج اور انکو جہنم میں شیاطین کے ساتھی قرار دینے کی وجہ سے بہت سے لوگ جو داعش میں شمولیت چاہتے تھے اب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

3454650

ٹیگس: داعش ، الازھر ، دھمکی ، قتل
نظرات بینندگان
captcha