ایکنا نیوز-سحرٹی وی-یمن کی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر عبدالرشید الحمری نے سنیچر کو فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جارح سعودیوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوجیوں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی میں نجران کے الشرفہ علاقے کے الشبکہ فوجی اڈے کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے-
عبدالرشید الحمری نے مزید کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے مضافاتی علاقے کوفل میں واقع الاشرقی ٹیلوں پر بھی پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا ہے- یمن کے اس فوجی ذریعے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی ایجنٹوں نے سعودی عرب کی فضائیہ کی مدد سے اسٹریٹیجک علاقے میں واقع ان ٹیلوں پر قبضہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا-
یمنی فوج اور جارح فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کچھ سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی فرار کر گئے- یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی صوبے جوف کے قریب واقع الکنایس کے علاقے میں جارح سعودی فوجیوں کے ہتیھاروں اور گولہ بارود کے گودام پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا-