ایکنا نیوز- روزنامه «المدی پریس» کے مطابق چہلم کے موقع پر نجف میں ایک ہزار سے زائد پروازیں اتریں گی
نجف ایرپورٹ انچارج فائد کاظم نون کے مطابق عراق میں زمینی ٹرانسپورٹ کے علاوہ ہوائی جہازوں کی رش بھی عروج پر ہے
انکا کہنا ہے کہ چہلم امام کے موقع پر گیارہ سو فلایٹیں نجف میں اتریں گی
ائیرپورٹ انچارج کے مطابق چہلم کے حوالے سے لاکھوں مہمانوں کو ائیرپورٹ پر سہولتیں دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ عاشورا کے موقع پر پچاس ہزار زائرین بائی ائیر عراق آئے تھے اور امید کی جارہی ہے کہ چہلم پر اس تعداد میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہوگا ۔
زیارت اربعین یا چہلم کے موقع پر زیارت امام حسین نہایت اہمیت رکھتی ہے اور اس موقع پر لاکھوں لوگ مختلف علاقوں سے کربلا کی سمت سفر کرتے ہیں۔
صدام حکومت کے خاتمے کے بعد پیدل زیارت پر جانا ایک سنت بن چکا ہے۔