الازهر یونیورسٹی کی برانچ امارات میں قایم کرنے کا فیصلہ

IQNA

الازهر یونیورسٹی کی برانچ امارات میں قایم کرنے کا فیصلہ

8:04 - November 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3457387
بین الاقوامی گروپ: اسلامی کالج اور الازھر یونیورسٹی کے تعاون سے عرب امارات میں الازھر کی برانچ قائم کی جائے گی

ایکنا نیوز- مصر کے روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق اماراتی وزیر اوقاف  اور الازھر کے سربراہ شیخ الطیب کے درمیان ملاقات میں اس بات ہر اتفاق کیا گیا کہ الازھر کی برانچ امارات میں قائم کیا جائے۔


اماراتی وزیر اوقاف محمد مطر الکعبی اور شیخ الطیب کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ علمی اور ثقافتی امور میں تعاون پر تاکید کی گئی اور اسلامی امور ، مذہبی  اورثقافتی تبلیغات کے حوالے سے تعاون پر بات چیت ہوئی۔


دونوں کے درمیان ملاقات میں ثقافتی ، اسلامی اور علمی وفود کے تبادلے کے علاوہ تحقیقی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

3457166

نظرات بینندگان
captcha