کینیڈا کا چند ہفتوں میں داعش کے خلاف جاری حملے ختم کرنے کا اعلان

IQNA

کینیڈا کا چند ہفتوں میں داعش کے خلاف جاری حملے ختم کرنے کا اعلان

8:57 - December 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3461435
بین الاقوامی گروپ: وزیر خارجہ اسٹیفن ڈائن کے مطابق کینیڈا نے عراق اور شام میں جاری انتہا پسندوں کے خلا ف فضائی حملے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینیڈا شام میں داعش کیخلاف حملہ کرنیوالے چھ طیاروں کو چندہفتوں میں واپس بلالے گا۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- کینیڈا نے چند ہفتوں میں داعش کے خلاف جاری حملے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈاچندہفتوں میں شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری حملے ختم کردے گا۔وزیر خارجہ اسٹیفن ڈائن کے مطابق کینیڈا نے عراق اور شام میں جاری انتہا پسندوں کے خلا ف فضائی حملے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینیڈا شام میں داعش کیخلاف حملہ کرنیوالے چھ طیاروں کو چندہفتوں میں واپس بلالے گا۔

اسٹیفن ڈائن کا کہنا ہے کہ شام میں کیے جانے والے حملوں میں کینیڈا کا صرف دو فیصد حصہ ہے کینیڈا شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کوتریبت دینے میں مدد فراہم کریگا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف نئی حکمت عملی مرتب کرے گا، دوسری جانب امریکا ،فرانس اور برطانیہ نے کینیڈا کے فیصلے پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔

304634

ٹیگس: کینیڈا ، داعش ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha