یونان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

IQNA

یونان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

7:52 - December 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3462185
بین الاقوامی گروپ: یونانی وزیر خارجہ نکولس کو تریاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرنے کا معاملہ عوام پر چھوڑ دیا ہے۔

ایکنانیوز- ڈان نیوز- یونان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک کی پارلیمنٹ رواں ماہ کے آخر میں اس معاملے پر ووٹنگ کی تیاری کررہی ہے۔

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر رائے شماری بائیس دسمبر کو ہوگی، یونانی وزیر خارجہ نکولس کو تریاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرنے کا معاملہ عوام پر چھوڑ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کے منتخب نمائندے اس بارے میں حتمی فیصلہ کرسکیں۔

306096

نظرات بینندگان
captcha