سامراء؛ امامین عسکریین(ع) کے روضے پر داعش کا ناکام حملہ

IQNA

سامراء؛ امامین عسکریین(ع) کے روضے پر داعش کا ناکام حملہ

12:07 - December 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3467309
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ روز روضے کے قریب داعش کا راکٹ گرا مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

ایکنا نیوز- «إرم نیوز»،کے مطابق امامین عسکریین(ع) کے روضے پر راکٹ فائر ہوا لیکن نشانے پر لگنے کی بجائےقریبی علاقے میں راکٹ گرا ہے

سامرا کے گورنر محمود خلف، کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
آج یوم شہادت امام عسکری(ع) ہے اور اس حوالے سے عراق کے مختلف علاقوں سے لوگ سامراء کی طرف پیدل زیارت کرنے جارہے ہیں

عراقی رضا کار فورس  (الحشد الشعبی) اور مقتدی صدر سے وابستہ گروپس  امامین عسکریین(ع) کے روضے کے دفاع کے لیے سامرا میں سیکورٹی کے فرایض انجام دے رہے ہیں

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز زائرین کے اجتماع پر سامرا کے قریب واقع ایک جزیرہ نما علاقے سے داعش کی جانب سے راکٹ فائر کیا گیا جو ایک ہوٹل کے قریب گرا جس سے بعض زرائع کے مطابق ایک عورت اور ایک بچے کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
اس راکٹ حملے کے فورا بعد عراقی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور ہوائی حملے میں اس ایریے میں موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

3467153

ٹیگس: داعش ، راکٹ ، فایر ، حملہ ، سامرا
نظرات بینندگان
captcha