ایکنا نیوز-پاک پتن میں مذہبی رہنما مفتی شیر علی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا گڑھ نہیں ہیں اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے.
ڈان نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'تمام مدارس کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے.'
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو مدارس کی تربیت اور اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.
ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں پر تمام اقسام کی مذہبی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر بھی زور دیا۔