ایکنا نیوز- جمعیت علما پاکستان کے زیر اهتمام کوئٹه شهر میں جشن میلاد النبی کے حوالے سے مختلف علاقوں سےریلیاں نکالی گئیں ۔
منان چوک پر مرکزی ریلی سے خطاب میں جمعیت علما پاکستان کے صوبایی رهنما عبدلقدوس ساسولی نے خطاب میں میلاد النبی کو مسلمانوں میں وحدت کا زریعه قرار دیتے هوئے کها که آنحضرت کی تعلیمات پر چل کر هی امت مسلمه مشکلات سے نجات حاصل کرسکتی هے
جمعیت کے رهنماوں نے امریکه اور اسرائیل کو عالم اسلام کا دشمن قرار دیتے هوئے امت مسلمه میں وحدت ، دوستی اور برادری کا مطالبه کیا اور امریکی پالیسوں کو اسلام کے لیے خطرناک قرار دیا۔
قابل ذکر هے که پاکستان کے مختلف شهروں میں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں عروج پر هیں اور هرطرف سے حمدو نعت کی صدائیں بلند هیں۔