ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Oxford Mail»، کے مطابق ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور حضرت عیسی (ع) کے یکجا هونے کی مناسبت سے ان دو عظیم پیغمبروں کی ولادت کا جشن یکجا آکسفورڈ مسجد میں منانے کا اهتمام کیا جارها هے
آکسفورڈ کلیسا کے عهده دار مارٹین گوریک، اور آکسفورڈ مسجد کے امام جماعت منور حسین کے مشترکه اعلان کے مطابق چوبیس دسمبر کو جشن میلاد منایا جائے گا
نبی اکرم (ص) کی ولادت 12 ربیعالاول اور حضرت مسیح(ع) کی ولادت کی رات یکجا هونے کی مناسبت سے اس جشن کا اهتمام کیا گیا هے۔
پادری گوریک نے اس مناسبت کو نیک شگون قرار اور وحدت پر تاکید کرتے هوئے کها که مذاهب میں وحدت اور نفرت و تعصب سے دوری سب کی ضرورت هے۔
منور حسین نے بھی کرسمس کی عید کے حوالے سے عیسائیوں کومبارک پیش کرتے هوئے انکے لیے نیک تمناوں کا اظھار کیا۔