ایکنا نیوز- اسلامی مرکز برطانیہ کے سربراہ نے جشن میلاد بعنوان «عشق محمد(ص)» سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم قرآنی آیات کو دیکھے تو پتہ چلتا ہے کہ ہماری زندگی میں رحمت کی بنیادی اہمیت ہے
انہوں نے کہا کہ لفظ اور نام خدا «الله» اور «رحمان» ہے اور رحمان واحد نام ہے جو اللہ کے ساتھ قرار پایا ہے جسکا معنی رحمت سے لیا گیا ہے
اسلامی مرکزکے سربراہ نے کہا کہ قرآن مجید میں 600 بار ایسی صفتوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو کسی حوالے سے رحمت سے نزدیک ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ تمام سورتیں آیت «بسم الله الرحمن الرحیم» سے شروع ہوتی ہیں سوائے سورہ توبہ کے، یعنی تمام سورتوں کا آغاز رحمت سے کیا گیا ہے
حجتالاسلام شمالی نے رحمت کی مختلف حوالوں سے تفاسیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدا کی رحمت کائنات کی ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے اور قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ تورات کو بھی رحمت کی بناء پر نازل کیا گیا ہے
علامہ شمالی نے پیغمبر اکرم (ص)، کی ولادت کے حوالے سے کہا کہ حضرت محمد(ص) بھی خدا کی عظیم رحمت کا نمونہ اور پیکر ہیں اورصفت «رحیم» خدا کے علاوہ صرف حضرت محمد(ص) کے لیے بیان کیا گیا ہے
انہوں نے موجودہ زمانے میں تکفیریوں کے مظالم اور تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم اور مہربان خدا اور پیغمبر رحمت کے نام پر ایسا کردار کسطرح سے ہم آہنگ ہوسکتا ہے
اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی معاشرہ جسکو امن وامان کا گہوارہ ہونا چاہیے آج ان معاشروں سے لوگ دیگر ممالک کی طرف امن کے لیے بھاگ جاتے ہیں جو لمحہ فکریہ اور رحمت سے بے توجہی کا سبب ہے
انہوں نے کہا کہ آیت و روایت کے مطابق سب کے ساتھ رحمت اور بہترین انداز سے پیش آنا چاہیے حتی کہ حیوانات سے بھی اور آج بھی صرف انہی ہدایات پر عمل ہی راہ نجات ہے.