صنعا میں سعودی عرب کی مجرمانہ فوجی یلغار کے خلاف مظاہرے

IQNA

صنعا میں سعودی عرب کی مجرمانہ فوجی یلغار کے خلاف مظاہرے

14:09 - January 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500073
بین الاقوامی گروپ:یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ فوجی یلغارکے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے سعودی عرب کو اسلام دشمن ملک قراردیا
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب  کی  یمن پر مجرمانہ فوجی یلغارکے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے سعودی عرب کو اسلام دشمن ملک قراردیا ہے۔مظاہرین نے یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی بھایانک جرائم پر عالمی اداروں کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب میں جبل ہیلان اور صرواح علاقوں پر 8 بار بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں بےگناہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کی سفاکانہ شہادت کے بعد یمن کے شہری علاقوں پر  بمباری مزید تیز کردی ہے
نظرات بینندگان
captcha