سعودیہ-ایران کشیدگی: مسلکی اختلافات کی اجازت نہیں دیں گے/ پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے گا

IQNA

سعودیہ-ایران کشیدگی: مسلکی اختلافات کی اجازت نہیں دیں گے/ پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے گا

14:15 - January 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500081
بین الاقوامی گروپ:وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ’مناسب وقت‘ آنے پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گا

ایکنا نیوز- لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹ کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور یہ صوت حال ہم سے سفارتی نقطہ نظر سے متوازن رہنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

’جب صحیح وقت آئے گا ، جو کہ ایک ہفتے یا ایک ماہ میں ممکن ہے، پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اپنی سلامتی پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ اپنے مفادات کے تحفظ میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ مسلکی اختلافات کو ہوا ملے، اس لیے، جو کچھ کہا جائے اور کیا جائے وہ سب انتہائی احتیاط کے ساتھ ہو‘۔

’ہم نہیں چاہتے کہ دہشت گرد عناصر سعودیہ-ایران کشیدگی کا فائدہ اٹھائیں‘۔

نظرات بینندگان
captcha