ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Sun Chronicle» کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے ریاست ماساچوسٹ کے شہر «اتلبارو» کی لائبریری میں " قرآنی کریم ماضی سے ڈیجیٹل دور میں " کے عنوان سے قرآنی نمائش جاری ہے.
نمائش منتظمین میں شامل لجنا آیمالا، کا کہنا ہے کہ قرآنی نمائش کا مقصد عوام کو قرآن سے آشنا کرانا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے قرآن مجید نہیں پڑھا ہے حتی بہت سے لوگوں نے آج تک قرآن ہی نہیں دیکھا ہے۔
اس کام کے لیے «پبلک لائبریری » کا انتخاب کیا گیا ہے.
آیمالا کے مطابق قرآن کی توہین اور قرآن سوزی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس نمائش کومنعقد کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ خود عوام اس مقدس کتاب کو دیکھے اور فیصلہ کریں کہ اس کتاب میں کونسی برائی یا خرابی ہے.
اس نمائش کے ہمراہ «قرآن کریم؛ پیغام صلح» اور « صلح کی راہ میں حایل چیلنجز؛ داعش بحران » کے عنوان سے نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے.
فروری کے آغاز تک منعقدہ اس نمائش میں متعدد قرآنی نسخے اور سوفٹ وییرز وغیرہ رکھے گئے ہیں.