زرایع نے استنبول کے گورنر آفس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا
ترکی کو اِن دنوں کرد علیحدگی پسندوں اور داعش کے حملوں کا سامنا ہے۔ گذشتہ برس بھی ترکی میں 2 بڑے دھماکے ہوئے تھے.
جولائی 2014 میں شامی سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے.
جبکہ گذشتہ برس اکتوبر میں انقرہ میں ایک ٹرین اسٹیشن پر نکالی گئی ایک امن ریلی میں ہونے والے 2 خودکش دھماکوں کےنتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے.