ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Mint Press News» کے مطابق سعودی عرب کی حمایت کے اعلان کے ساتھ ہی نایجیریا میں شیعوں کا قتل عام ہوتا ہے
سعودی عرب جسکی تاریخ نظریاتی حوالے سے انہتائی خوفناک اور سیاہ دور پر محیط ہے اور انکے افکار سے داعش اور بوکوحرام جیسی تنظیمیں وجود میں آتی رہتی ہیں جو خود ناییجریا کے لیے ایک چیلینج سے کم نہیں
شیخ زکزاکی کے علاوہ دیگر سیاسی گروپوں کے ساتھ بھی نایجیرین حکومت کا رویہ زیادہ سخت نہیں لہذا اگر کہا جائے کہ حکومتی رویوں کی مخالفت کی وجہ سے شیخ زکزاکی پر ستم ڈھایا گیا تو یہ بات کچھ قابل فہم نہیں اس وجہ سے نیوز ویب سایٹ
Stopimperialism.org، کے ایڈیٹر اریک دیتسر کے مطابق اس وحشیانہ ظم کا تانا بانا کہیں اور سے ملتا نظر آتا ہے.
قطر اور سعودی کا ایران کے خلاف پراکسی وار
دریتسر کا کہنا ہے کہ کسی نے اعلان نہیں کیا کہ نایجیرین شیعوں پر اسقدر ظلم کیوں ڈھایا گیا ،لگتا یہ ہے کہ اسکی وجہ سعودی عرب اور قطر کی پراکسی وار ہے لہذا شیخ زکزاکی کی گرفتاری اور شیخ نمر کی پھانسی میں بھی ایک تعلق نظرآتا ہے
دریتسر کے مطابق اس اقدام سے سعودی عرب ایران کے جذبات کو بھڑکانا اور علاقائی سلامتی کو بدامنی میں تبدیل کرانا چاہتا ہے
انکا کہنا ہے کہ شام میں اپنے مفادات کو خطرے میں دیکھکر سعودی عرب اور قطر کی کوشش ہے کہ ایران کے مفادات کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا جائے۔