پاکستان؛ ولادت امام حسن عسکری (ع) کی مناسبت سے محافل جشن کا اعلان

IQNA

پاکستان؛ ولادت امام حسن عسکری (ع) کی مناسبت سے محافل جشن کا اعلان

11:59 - January 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500136
بین الاقوامی گروپ: حضرت امام حسن عسکری (ع) کی ولادت کے سلسلے میں محافل جشن ولادت ۲۰ جنوری بروز بدھ سے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں شروع ہوں گی

ایکنا نیوز- کوئٹہ جشن کمیٹی کے مطابق حضرت امام حسن عسکری (ع) کی ولادت کے سلسلے میں محافل جشن ولادت ۲۰ جنوری بروز بدھ سے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں شروع ہوں گی ۔

شیڈول کے مطابق بیس جنوری بروز بدھ کو امام بارگاہ حسینی سیدآباد، اکیس جنوری کو امام بارگاہ فاطمیہ ، بائیس جنوری بروز جمعہ کو مسجد خاتم النبیاء(ص) ، ہفتہ تئیس جنوری کو امام بارگاہ امام رضا(ع) محلہ ہاشمی اور چوبیس جنوری کو علمدار اکیڈمی میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اطلاعیہ کے مطابق تمام محافل جشن رات۸:۳۰ کو منعقد ہوں گی البتہ علمدار اکیڈمی کا جشن دن کے تین بجے منعقد ہوگا ۔ ان محافل سے علماء سیرت امام عسکری(ع) پر خطاب جبکہ شہر کے ممتاز نوجوان شعراء اور منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے۔

نظرات بینندگان
captcha