ایکنا نیوز- وزیر اعظم نے یہ بات پیر کو ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اس موقع ہر شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پاکستانی قیادت کی طرف سے مفاہمت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کا خواہش مند ہے۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیا۔
اجلاس میں سعودی کابینہ کے ارکان کے علاوہ پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔