ایکنا نیوز- کویتی اخبار «القبس»،کے مطابق روسی خاتون صحافی ویکٹوریا سیمیوشینا نے اسلام قبول کرنے والی خواتین سے سوالات کیے
ویکٹوریا سیمیوشینا کا تین اسلام قبول کرنے والے خواتین «اولیانا»،«والیریا» اور«یلینا»سے سوال یہ تھا : اسلام قبول کرنے کی وجہ کیا ہے ؟
اولیانا: بچپن سے اسلام سے دلچسپی تھی
اولیاناکا کہنا تھا کہ : سات سال پہلے اسلام قبول کیا اور اسلام کے حوالے سے مفصل مطالعے کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا
عربی زبان سیکھنے والی خاتون نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے مسلمان دوستوں سے رہنمائی لی اور انکی رہنمائیوں کے بعد میں اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا
اولیانا کے مطابق روزہ رکھنا شروع میں سخت لگا مگر بعد میں وہ اس عبادت کی عادی بن چکی ہے
والیریا: ماں کی مدد سے اسلام قبول کیا
بائیس سالہ «والیریا»، کے مطابق انہوں نے پانچ سال پہلے اسلام قبول کیا اور اسکی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے حجاب کو واجب دینے کے حوالے سے اس دین کو منفرد جانا اور تحقیق کی
انکے مطابق حجاب کے علاوہ فیملی سسٹم
انکو بہت اچھی لگی جو اسلام کا خاصہ ہے
انہوں نے کہا کہ تین مہینے کے مطالعے کے بعدمیں نے اسلام قبول کیا اور حجاب کے علاوہ ایک تاتار مسلمان مرد سے شادی کی
یلینا: اسلام کے بعد زینب نام کو انتخاب
کیا
«یلینا»، جو اسلام قبول کرنے کے بعد اب زینب بن خود کو کہلوانے لگی ہے کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے آشنائی کے بعد میں نے قرآن مجید کا مطالعہ کیا اور دیکھا کہ اسلام میں بہت لچک موجود ہے اور عورتوں کے لیے کسی طور پر بیجا قید وبند کا احکام موجود نہیں
یلینا نے چالیس سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اسکا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر اسکے بچوں اور شوہر نے کوئی اعتراض نہیں کیا البتہ شروع میں اسکی ماں نے مخالفت کی مگر اب وہ خود اسکے لیے حلال کھانا بناتی ہے
زینب کا کہنا ہے کہ اسلام ہر حوالے سے انسان کو ذمہ داری سکھاتا ہے اور یہ کہ زندگی کیا ہے اور کیسی گذارنی ہے۔