ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم 24» کے مطابق اداره ترقی و سوشل ڈیولپمنٹ کے تعاون سے مراکش کے شهر کاسا بلانکا میں تیسرا بین الاقومی قرآنی فیسٹیول شروع هوچکا هے.
افتتاحی
پروگرام میں تلاوت قرآن کریم اور مختلف نامور قاریوں کی تلاوت کے ویڈیوز پروگرام
میں دکھائے گیے.
فیسٹیول میں چار سو ملکی اور غیر ملکی مهمان
شریک هیں.
فیسٹیول میں پروفیشنل تجوید مقابلوں کے علاوه کم عمر قاریوں کی حوصله افزائی کا پروگرام بھی شامل هے.
فیسٹیول کے انچارج «حسن خباز» نے
افتتاحی تقریب سے خطاب میں کها که اس فیسٹیول میں نامور قرانی استاد «علامه محمد الکنتاوی» کو بھی خراج
عیقدت پیش کیا جائے گا.
انهوں نے کها که مقابلوں کے لیے نامور قرآنی اساتذه کو دعوت دی گیی هے اور مقابلے میں مختلف ممالک جیسے عراق، شام، تیونس، ملایشیا، انڈونیشیا، لبنان، موریتانیه اور الجزایر سے کافی لوگ شرکت کے خواهشمند تھے مگر بعض مشکلات کی وجه سے کمیٹی انهیں مدعو نه کرسکی ۔