سعودی عرب اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے اتحاد بنا رہا ہے، اس سے مسلم امہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

IQNA

سعودی عرب اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے اتحاد بنا رہا ہے، اس سے مسلم امہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

13:14 - February 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500218
بین الاقوامی گروپ: مسلم ممالک کو داعش سمیت تمام فتنوں کی جڑ اسرائیل کیخلاف اتحاد بنانا چاہیئے، مفتی ڈاکٹر وقاص ہاشمی
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز سے گفتگو میں معروف اہلسنت ریسرچ اسکالر مفتی حافظ قاری ڈاکٹر سید محمد وقاص ہاشمی صمدی قادری چشتی نقشبندی نے کہا ہے کہ داعش کی تشکیل کا مقصد اسرائیل کا تحفظ ہے، یعنی داعش کے ذریعے مشرق وسطٰی کے ممالک میں دہشتگردی کا بازار گرم کیا گیا، مسلمانوں کو تقسیم کرنے سازش کی گئی، مسلمانوں کو کمزور کیا گیا، تباہ و برباد کیا گیا، اس سب کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل کا تحفظ ہو، گریٹر اسرائیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے، اس کے ساتھ داعش کی تشکیل کے اور بھی بہت سے مقاصد ہیں، مثلاً اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کیا جائے، اس کے خلاف لوگوں میں نفرت ایجاد کی جائے، مگر بہرحال داعش کو بنانے کا بنیادی مقصد اسرائیل کا تحفظ ہے۔
ڈاکٹر وقاص ہاشمی نے کہا کہ ضروری ہے کہ اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کا گرینڈ الائنس بنایا جائے، تاکہ پوری دنیا کو دکھایا جائے کہ یہ ہے اصل اسلامی اتحاد۔ اگر ایسا اتحاد بنایا جاتا ہے تو ہم عالمی سطح پر یہود و نصاریٰ اور استعمار و استکبار کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا مسلم ممالک کو جلد از جلد داعش سمیت تمام فتنوں کی اصل جڑ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد بنانا چاہیئے۔
نظرات بینندگان
captcha