ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان: تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مولوی عبدالعزیز کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے مولوی عبدالعزیز کی دونوں مقدمات میں پچاس ،پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔
اس موقع پر مولوی عبدالعزیز کا کہناتھا کہ وہ لال مسجد کے سارے کر داروں کو معاف کرنے کیلئے تیار ہیں ،پرویز مشرف کو بھی معاف کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس عام معافی کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے ،خاندان کے چند افراد ابھی مان نہیں رہے لیکن میں انہیں جلد منا لوں گا ۔
واضح رہے کہ مولوی عبدالعزیز تھانہ آبپارہ میں سول سوسائٹی کو دھمکیاں دینے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں ۔