سعودی عرب کا بڑے شیطان کی قیادت میں شام میں فوجی کارروائی کرنے کا اعلان

IQNA

سعودی عرب کا بڑے شیطان کی قیادت میں شام میں فوجی کارروائی کرنے کا اعلان

13:19 - February 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500240
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب بڑے شیطان امریکہ کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ساتھ ملکر شام میں کسی بھی زمینی کارروائی کے لئے تیار ہے
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نےالعریبہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب بڑے شیطان امریکہ کی قیادت میں قائم  فوجی اتحاد  کے ساتھ ملکر شام میں کسی بھی زمینی کارروائی کے لئے تیار ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عسیری نے کہا کہ یمن کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور سعودی عرب اتحادی فوج صنعا کے قریب پنہچ چکی ہے لیکن صنعا میں داخلہ ہونا خاصا مشکل ہے کیونکہ یمنی فورسز اور قبائل نے داخل ہونے والے راستوں میں سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور ہمسایہ ممالک میں آشکارا مداخلت کرکے اپنے حامی افراد کو بر سر اقتدار لانے کی کوشش کررہا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha