وزارت اوقاف مصر: «مصطفی غلوش» کی تلاوت ناقابل فراموش ہے

IQNA

وزارت اوقاف مصر: «مصطفی غلوش» کی تلاوت ناقابل فراموش ہے

6:10 - February 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500251
بین الاقوامی گروپ:مصری وزارت اوقاف کے ترجمان شیخ «سعد الفقی»، نے نامور قاری «راغب مصطفی غلوش کی وفات کو عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی تلاوت اور دلنشین آواز ہمیشہ یاد رہے گی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «بوابة‌ العاصمة»، مصری وزارت اوقاف کے نمائندےے شیخ «سعد الفقی»، نے نامور قاری «راغب مصطفی غلوش کی وفات پر تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا کہ انکی تلاوت اور دلنشین آواز دنیا نہیں بھول سکتی

سعد الفقی نے کہا کہ: «شیخ مصطفی غلوش کی آواز دلوں کو زندگی بخشتی اور ایک خاص معنویت سے لبریز تھی جس سے سالوں ہم نے استفادہ کیا ».

مصری وزارت اقاف کے ترجمان نے انکی بلندی درجات کے لیے دعا کی


گورنر «الغربیه» کا تعزیتی پیغام


مصر کے الغربیہ صوبے کو گورنر «احمد صقر»، نے بھی غلوش کی فیملی سے ہمدردی کا اظھارکیا اور کہا کہ استاد غلوش کی آواز اور تلاوت قرآنی دنیا میں بے مثال تھی اور دعا ہے کہ خدا انکو صالحین کےساتھ محشور فرمائے

استاد مصطفی غلوش کئی دن بیمار رہنے کے بعد ۷۷ سال کی عمر میں دار فانی سے وداع کر گئے ۔

نظرات بینندگان
captcha