لاہور سے 3 کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

IQNA

لاہور سے 3 کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

11:57 - February 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500289
بین الاقوامی گروپ: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظمیوں سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی)، سپاہ محمد پاکستان اور داعش سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا.

ایکنا نیوز- سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی میں قاری محمد یوسف اور قاری محمد یونس کو ٹاؤن شپ کے سیکٹر اے ٹو میں قائم مدرسہ نور الہدیٰ سے گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق داعش سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور نفرت انگیز مواد برآمد کرکے ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعہ 4/5 ای ایس اے، 11 ایف ٹو اور سیون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے باٹاپور کے علاقے میں دوسری کارروائی کرتے ہوئے محمد سلیمان، احمد نواز، عبدالمنان اور حکیم خان کو گرفتار کیا ہے،جن کا تعلق ایس ایس پی سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے نفرت انگیز لٹریچر اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے، جو گرین بیلٹ عبداللہ انٹرچینج کے قریب چھپایا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ان ملزمان کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ 11 ایف ٹو اور 9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

بیلنس پالیسی کے تحت  پولیس کی جانب سے تیسری کارروائی ساندا کے علاقے میں کی گئی جہاں سے کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے 3 اراکین شہزادہ غلام حسین، شاہد اور ساجد عباس کو گرفتار کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha