بین الاقوامی گروپ: «رمثا» شہر کی حافظہ صرف سات سال میں حفظ قرآن مہم سرکرنے میں کامیاب
ایکنا نیوز- اطلاع
رساں ادارہ dreamjordan.com کے مطابق اردن کی ننھی نور شریف ابواللیل کو اردن کی کم عمرترین
حافظہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے.
ننھی حافظہ نے
رمضان المبارک میں سعودی عرب کے مقابلوں میں اردن کی نما ئندگی بھی کی تھی.
حال ہی
میں رمثا شہر کی وزارت اوقاف کی جانب سے شہر کی معروف مسجد «نور» میں نورشریف
ابوالیل اورکم عمر حافظ قرآن سعید یوسف الصیداوی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی
جس میں ان حافظوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا.