عراق؛ حضرت رقیه(س) قرآنی پروگرام میں 3000 خواتین کی شرکت

IQNA

عراق؛ حضرت رقیه(س) قرآنی پروگرام میں 3000 خواتین کی شرکت

7:39 - February 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500332
بین الاقوامی گروپ: حضرت رقیه(س) کے نام سے منسوب کربلا میں منعقده قرآنی پروگرام میں تین هزار خواتین شریک هیں

ایکنا نیوز- روضه امام حسین(ع) کے شعبه تعلقات عامه کے مطابق کربلاء میں منعقده حفظ قرآن مجید اور تعلیمات اسلامی دروس پر مبنی تربیتی پروگرام میں تین هزار خواتین شرکت کررهی هیں.


حرم امام حسین(ع) کے شعبه خواتین کے سربراه «شیخ علی المطیری» کا کهنا هے که اس تربیتی پروگرام میں مختلف عمر کی خواتین شرکت کررهی هیں جنکے لیے حفظ،ترجمه ،تفسیر کے علاوه اسلامی معارف سکھانے کی کلاسز منعقد کی جارهی هیں.


کورس کی انچارج محترمه «سررو مهدی» کے مطابق حفظ قرآن جدید طرز پر سکھایا جارها هے

حضرت رقیه(س) کورس کا اهتمام سالانه علمی پروگراموں میں شامل هے.

نظرات بینندگان
captcha