ایام فاطمیه، آسٹریلیا اور پاکستان میں میں تین روزه مجالس کا آغاز

IQNA

ایام فاطمیه، آسٹریلیا اور پاکستان میں میں تین روزه مجالس کا آغاز

5:21 - February 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3500339
بین الاقوامی گروپ: شهادت حضرت فاطمه زهرا (س)کی مناسبت سے آسٹریلیا کے شهر ملبرن، ایڈیلیڈ کے علاوه کو ئٹه میں مجالس آج رات سے شروع هوں گی

ایکنا نیوز۔ جگر گوشه رسول حضرت فاطمته الزهرا سلام الله علیھا کے یومشهادت کے حوالے سے آسٹریلیا کے شهر ملبرن اور ایڈیلیڈ میں مجالس کا اهتمام کیا گیا هے ، ایڈیلیڈ میں حجت الاسلام غلام علی حیدری جبکه ملبرن میں علامه خالق داد مجالس سے خطاب کریں گے۔ مجالس بعد از نماز مغربین شروع هوں گی.

ایام فاطمیه کے حوالے سے پاکسان کے شهر کویٹه میں بھی تین روزه مجالس کا آغازآج رات سے هوگا، امام بارگاه حسینی سید آباد میں ان تین روزه مجالس سے امام جمعه سید هاشم موسوی خطاب کریں گے۔خواتین کے لیے دن میں شار چار بجے مدرسه فاطمه زهرا (س)سید آباد میں بھی مجالس کا اهتمام کیا گیا هے.

قابل ذکر هے که اس شهر میں محرم کی طرح تقدس و احترام کیساتھ ایام فاطمیه (س) کا بھی بھرپور اهتمام هوتا هے۔ جس کے لئے عوام کے تعاون کے علاوه مذهبی تنظیموں کی کاوشیں قابل ذکر هیں۔ جگر گوشه رسول (ص) خاتون جنت حضرت بی بی فاطمته الزھرا (س) کے ایام شهادت کو بھرپور مذهبی عقیدت سے منانے کے لئے علمدار روڑ کو سیاه پرچموں اور علم سے سجایا جاتا هے ۔
کو ئٹه میں مجالس مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے منعقد هوں گی.

نظرات بینندگان
captcha