وہابی دہشت گردوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد

IQNA

وہابی دہشت گردوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد

12:31 - February 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3500351
بین الاقوامی گروپ: قرقیزستان میں وہابی دہشت گردوں کو مسلمانوں کےقبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہابی مدارس میں پڑھ کر لوٹنے والے خاندانوں اور افراد کو بھی مسلمان آبادی میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرقیزستان میں وہابی دہشت گردوں کو مسلمانوں کےقبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہابی مدارس میں پڑھ کر لوٹنے والے خاندانوں اور افراد کو بھی مسلمان آبادی میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
یہ اعلان سابق سوویت ملک کرغزستان کے اماموں اور علما ء کی طرف سے سامنے آیاہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ان لوگوں کو مسلمان قبرستانوں میں دفنانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی جو دہشت گردی کے قائل ہیں  یا دہشت گرد نظریات رکھتے ہیں اور لوگوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں۔ اسطرح مذہبی رہنما لوگوں کو وہابی دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔
پولیس کے مطابق عام لوگ دہشت گردوں کے بارے میں منفی رویہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں قرقیزستان کے ایک علاقے کے باشندوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے لوٹ کر آنے والے ایک کنبہ کو کہیں منتقل کر دیا جائے تاکہ یہ لوگ دوسروں کو دہشت گردوں کی صفوں میں بھرتی نہ کر سکیں۔
نظرات بینندگان
captcha