ایکنا نیوز- پنجاب اسمبلی نے خواتین کے تشدد سے تحفظ سمیت 3 بل منظور کر لئے، بل کی منظوری کے بعد تشدد کی شکار خاتون کو گھر سے بے دخل نهیں کیا جا سکے گا اور خاتون پر تشدد کرنے والے مرد کودیگر سزا کے علاوہ 2 دن کیلئے گھر سے بھی نکالا جا سکے گا۔
خواتین کو گھریلو تشدد، معاشی استحصال، جذباتی اور نفسیاتی تشدد، بدکلامی اور سائبر کرائمز سے تحفظ کا بل منظور کرنے پر مذهبی جماعتوں کے علما نے سخت رد عمل کا اظھار کیا هے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراه مولانا فضل الرحمن نے اس بل کو اسلام قوانین سے متصادم قرار دیتے هوئے پنجاب اسمبلی کے اقدام کی مذمت کی هے۔
کراچی کے دیوبندی عالم دین مفتی نعیم نے بھی بل کی مخالفت کرتے هوئے اسے خلاف شریعت قرار دیا هے۔