جاپان؛ حجاب ترویج کے لیے مسلمان خواتین کی کوششیں

IQNA

جاپان؛ حجاب ترویج کے لیے مسلمان خواتین کی کوششیں

7:50 - February 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3500382
بین الاقوامی گروپ: شدت پسندانہ افکار اور اسلام کے حوالے سے نادرست تصورات مٹانے کے لیے حجاب مہم منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «Asahi Shimbun» کے مطابق شدت پسندی کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام کے بارے میں غلط تصورات پیدا کیے جارہے ہیں اس حوالے سے جاپان میں مسلمان خواتین کی جانب سے حجاب مہم کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد یہ بتانا ہے کہ حجاب صرف انکی حفاظت کے لیے ہے اور اسکا کوئی اور مقصد نہیں۔

حجاب کے ساتھ ایک دن

اس سے پہلے جنوری کے مہینے میں ٹوکیو کی مقامی مسجد میں " حجاب کے ساتھ " ایک دن منایا گیا جسمیں سینکڑوں خواتین شریک تھیں

اس پروگرام میں شریک مراکش کی خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں حجاب کا حکم دیتا ہے اور حجاب کرکے ہم زہنی طور پر آسودگی کا احساس کرتے ہیں

ایک اور نو مسلم جوان خاتون «آریسا ساکاموتو» نے حجاب کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وہ ناشایستہ لباس زیب تن کرتی تھی لیکن حجاب اچھا لباس ہے

ساکاموتو کی والدین شروع میں حجاب کی وجہ سے پریشان رہتے تھےمگر جب دیکھا کہ ساکاموتو حجاب کے ساتھ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے تو وہ حجاب سے مطمین ہوگئے.


جاپانی باشندے اسلامی لباس کے شوقین


مسلمان خواتین کے علاوہ غیر مسلم خواتین بھی اسلامی طرز کے لباس میں شوقین نکلیں کیونکہ " ایک دن حجاب" کے ساتھ پروگرام میں شریک نصف شرکاء غیر مسلم خواتین تھیں

22 سالہ آیانو اوکی نے اس پروگرام میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہو ئے کہا کہ فیس بک پر انکو خبر ملی اور اس پروگرام کے بعد انکو اس کا احساس ہوا ہے کہ مسلمان خواتین شوق سے حجاب کرتی ہیں ورنہ انکا خیال تھا کہ مسلمان خواتین زبردستی حجاب کرتی ہیں

حجاب کے حوالے سے جہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اسلامی لباس کے میدان میں سرگرمی پیدا ہوتی ہے وہاں اس طرح کے پروگراموں سے مسلمان خواتین سے بھی دیگر غیرمسلم خواتین بہتر آشنائی پیدا کرسکتی ہیں ۔


3478613

نظرات بینندگان
captcha